انوشکا شرما کا فلم ’’سنجو ‘‘ میں سوانح نگار کا کردار راج کمار ہیرانی اور ابھیجت جوشی سے متاثر ہو کر لیا گیا

جمعرات 31 مئی 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کا فلم ’’سنجو ‘‘ میں کردار بطور سوانح نگار راج کمار ہیرانی اور فلم کے معاون مصنف ابھیجت جوشی سے متاثر ہو کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں ہدایتکار راج کمار ہیرانی کا کہنا ہے کہ سوانح عمری پر بننے والی ایسی فلموں کے لئے چند حصوں کو چھوٹا کر کے ایک میں ڈھالنا پڑتا ہے اسی طرح فلم ’’سنجو‘‘ میں اداکارہ انوشکا شرما کا کردار میرے اور فلم کے معاون مصنف ابھیجت جوشی سے متاثر ہو کر اخذ کیا گیا ہے جس میں ان کا کردار لندن سے بھارت آئی ہوئی سوانح نگار کا ہے اور سنجے چاہتے ہیں کہ وہ ان کی زندگی پر کتاب لکھے لیکن وہ ایسا نہیں چاہتیں۔

فلم میں رنبیر کپور سنجے دت کا جبکہ پریش راول سنیل دت کا کردار ادا کر رہے ہیں،فلم کی دیگر کاسٹ میں منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، وکی کوشل، سونم کپور شامل ہیں۔ فلم29جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :