Live Updates

’چوہدری نثار میں بچپنا ہے‘۔۔شہباز شریف کو بیان دینا مہنگا پڑ گیا

جواب میں شدید ردعمل آگیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 31 مئی 2018 11:16

’چوہدری نثار میں بچپنا ہے‘۔۔شہباز شریف کو بیان دینا مہنگا پڑ گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مئی۔2018ء) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار بچے ہیں تو کیا ان کو وزارت داخلہ بنانے والے سمجھدار تھے ؟۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ’بچہ‘ کہا تھا۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے چوہدری نثار کو بچہ کہا لیکن اسی بچے کو انہوں نے وزیر داخلہ بنایا تھا،تو کیاا یک بچے کو وزیر داخلہ بنانے والا سمجھدار ہو سکتا ہے ؟۔

اس سے پہلے بھی چوہدری نثار کو کئی وزارتیں ملی ہیں۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات ہوئے تھے لیکن ان مذاکرات میں کوئی کامیابی نہیں مل سکی کیونکہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ مجھے میرے منصب کے حوالے سے ہی کوئی عہدہ دیا جائے۔

(جاری ہے)

صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار فی الحال پاکستان مسلم لیگ ن میں رہ کر ہی کھیلنا چاہتے ہیں۔

چوہدری نثار کو ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔کیونکہ اس میں مریم نواز ہیں۔لیکن اب چوہدری نثار کو بچہ کہا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز صحافی نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے ناراض رہنما چوہدری نثار سے متعلق سوال کیا کہ کیا اس بارچوہدری نثار کو منا لیں گے؟ تو شہباز شریف نے جواب دیا کہ اللہ خیر کرے گا۔

چوہدری نثار بچہ ہیں ۔اس میں بچپنہ ہے ۔اور بچے کو بار بار منانا پڑتا ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ چودھری نثارصاحب کی اصل میں دوستی اوربھائی چارہ نوازشریف سے تھا۔۔چوہدری نثار سے میرا تعلق نواز شریف سے ہوا۔یہ 1988 کے زمانے کی بات ہے چودھری نثارمیرے مخالف تھے۔۔چوہدری نثار نواز شریف سے میری شکایت لگاتے تھے۔۔چوہدری نثار سے میرا تعلق نواز شریف سے ہوا۔چودھری نثارسے کچھ عرصےاسی طرح گزرا پھروہ میرے دوست بن گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات