قصور سمیت پنجاب کے تمام علاقوں میں گندے پانی کے جوہڑوں اور فلتھ ڈپوئوں پر سپرے کرنے کی ہدایت

جمعرات 31 مئی 2018 11:20

قصور۔31مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے قصور سمیت صوبہ بھرکے تمام علاقوں میں ضلع کونسلز‘ میونسپل کارپوریشنز‘ میونسپل کمیٹیز اور محکمہ صحت کو گندے پانی کے جوہڑوں اور فلتھ ڈپوئوں پر فوری طورپر مچھر و مکھی مارسپرے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ خصوصی سپرے مہم شروع کی جائے اور ہنگامی بنیادوں پر تمام جوہڑوں‘ فلتھ ڈپوئوں یا ایسے مقامات جہاں مچھر‘مکھی یادیگر کیڑے مکوڑے و جراثیم پیداہونے اور متعدی امراض کے پھیلائو کا خطرہ ہے وہاں سپرے مہم کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے۔ تمام متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ سپرے کیلئے موثر دوااستعمال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :