موسم گرما میں پیازکا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رکھتا ہے، طبی ماہرین

جمعرات 31 مئی 2018 11:20

قصور۔31مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ پیاز ایک خفیہ ادویاتی سبزی ہے جس کے بے شمار فوائدہیں بالخصوص پیازنظام انہضام کی اصلاح کرتاہے ‘ہیضہ سے موثر طورپر بچاتاہے‘ دل کی بیماریوں کے لئے پیازاسلئے مفید ہے کیونکہ یہ خون میں چکنے مادے پیدا نہیں ہونے دیتا‘ بلغم سے چھٹکارے اور کھانسی سے نجات کیلئے پیازنہایت مفیدہے ‘دانتوں کے درد سے نجات کیلئے حکماء حضرات اکثر پیازاستعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں‘ موسم گرمامیں پیازکا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رکھتاہے اور لو سے بچائو کا موثر ذریعہ ہے ‘ پیازمیں فینول اور فلیوونائیڈزہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ آنت کے کینسرکیلئے نہایت مفیدہے‘ ہیضے کے موسم میں ہیضے سے بچائو کیلئے پیازکو سرکہ کے ساتھ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :