ڈپٹی کمشنرمردان کا دورہ سنٹرل جیل، سکیورٹی صورتحال ،قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا

جمعرات 31 مئی 2018 11:30

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مردان بابر تنولی کے ہمراہ سنٹرل جیل مردان کا دورہ کیا اور وہاں پرسکیورٹی صورتحال ،قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔ سپرنٹنڈنٹ جیل فضل حمید خانخیل نے ڈپٹی کمشنر کو جیل سے متعلق تمام جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ، ترقیاتی سکیموں اور سکیورٹی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مردان نے سکل سنٹر ز، جیل کے تمام بیرکوں، بچوں کا سیکشن، زنانہ و مردانہ حصوں،جیل ہسپتال اور دیگرکامعائنہ کیا اورتمام قیدیوں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان نے جیل انتظامیہ کو احکامات جاری کیں کہ قیدیوں کو صاف اور معیار ی اشیاء مہیا کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر لنگر خانہ کا معائنہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل لیبارٹری ، ای سی جی روم، اور ٹی بی کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے جیل کی صفائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جیل کی صفائی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور کوشش کی جائے کہ حوالات میں بند قیدی بچوں اور بچیوں کو تعلیم اورہنر سے روشناس کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :