بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کپواڑہ میں دو کشمیری نوجوان شہید

جمعرات 31 مئی 2018 11:40

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں دو اورکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی 32راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروںنے ان نوجوانوں کو ضلع میں ہندواڑہ کے علاقے قاضی آباد میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔

(جاری ہے)

آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ یہ نوجوان مجاہد تھے جنہیں فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید کیاگیا ہے ۔ادھر بھارتی فوج کا ایک افسر جموںمیں پراسرار طورپرمردہ حالت میں پایاگیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ کرنل سنت کابی ایک فوجی کیمپ میں بیہوش پایا گیا اور اس کے منہ سے خون بہہ رہا تھا ۔فوری طورپر اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال جموں منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے سنت کابی کو مردہ قراردیا۔

متعلقہ عنوان :