غلام محمد خان سوپوری کی طرف سے آسیہ اور نیلوفر کی 9 ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش

جمعرات 31 مئی 2018 11:40

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء غلام محمد خان سوپوری نے ضلع شوپیان میںنوبرس قبل بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے حرمتی اور کے بعد قتل کی جانیوالی دو کشمیری خواتین آسیہ اور نیلوفر کو ان کی شہادت کی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام محمد خان سوپوری نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ آسیہ اور نیلوفر کے سفاکانہ قتل اور اس بدترین واقعے میں ملوث افراد کو بچانے اور سچ کو چھپانے کیلئے بھارتی حکومت کے کردار کو مجرمانہ قراردیتے ہوئے کہاکہ کشمیری خواتین کی عصمت دری اور سفاکانہ قتل میںملوث اہلکاروں کے خلاف آج تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے جو کہ حد درجہ مذموم اور انتہائی قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

غلام محمد خان سوپوری نے واضح کیاکہ بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیرمیںموجودگی میں کوئی بھی خاتون محفوظ نہیں اور جب تک ایسے واقعات میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قرارواقعی کارروائی نہیں کی جاتی عدم تحفظ کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ انہوںنے کہاکہ زندہ قومیں خود پر ڈھائے جانیوالے مظالم کو فراموش نہیں کیا کرتیں اور جب تک کہ سانحہ شوپیان میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی جاتی تب تک ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے نوجوان ،بچے اور خواتین اپنے حق خودارادیت کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کرر ہے ہیں جنہیں ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ۔