اگلی حکومت بھی ن لیگ کی ہی ہو گی لیکن۔۔۔؟ برطانوی جریدے اکانومسٹ کی رپورٹ نے سب کو حیران کر دیا

ن لیگ اگلا الیکشن جیت جائے گی لیکن ن لیگ کے دورِ حکومت میں سول ملٹری جوڈیشنل خلیج میں کمی نہیں آئے گی،بین الاقوامی جریدے اکانومسٹ کی رپورٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 31 مئی 2018 11:44

اگلی حکومت بھی ن لیگ کی ہی ہو گی لیکن۔۔۔؟ برطانوی جریدے اکانومسٹ کی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مئی 2018ء) قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی جریدے اکانومسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن جیت جائے گی تا ہم ن لیگ کے دورِ حکومت میں بھی سول ملٹری جوڈیشنل خلیج میں کمی نہیں آئے گی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی جریدے اکانومسٹ نے اپنے انٹیلی یونٹ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان میں آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) جیت جائے گی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کو لاحق خطرات بدستور برقرار رہیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے سب سے بڑی آبادی والے صوبے پنجاب میں زبردست حمایت کی بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ ن یہ الیکشن جیت جائے گی تاہم خارجہ اور سیکورٹی پالیسی کے ڈرائیورز کی اصل تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ فوج ملک کی خارجہ اور سیکورٹی پالیسیوں کی تشکیل کا تسلسل جاری رکھے گی۔

برطانوی جریدے کی اس رپورٹ میں اس بات کا امکان بھی پیش نہیں کیا گیا کہ انتخابات کے بعد سول ملٹری جوڈیشل خلیج میں کمی واقع ہوگی،کہا گیا ہے کہ تعلقات کشیدہ ہی رہیں گے جس سے سیاسی استحکام کو خطرات لاحق رہیں گے۔ معاشی حوالے سے اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ بہتری کے باوجود ملک کی داخلی سیکورٹی صورتحال 2018-22ء تک کیلئے عدم استحکام کا باعث رہے گی، جس سے معاشی ترقی کے امکانات متاثر رہیں گے اور انفرا اسٹرکچر کے پروجیکٹس کو اسٹریٹجک نوعیت کے چیلنجز درپیش رہیں گے۔

جن منصوبوں میں پاک چین اقتصادی راہداری سے جڑے منصوبے اور کئی دیگر پروجیکٹس شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2022ء تک اصل جی ڈی پی میں اخراجات کی بنیاد پر اضافہ ہوگا، جب کہ میکرو اکنامک استحکام کو بڑے خساروں اور جاری کھاتوں کے خساروں سے خطرات لاحق رہیں گے۔ اسی عرصے کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ جی ڈی پی کا 3.1 فیصد حصہ ہو جائے گا۔