پریانکا چوپڑا کو جھاڑکھنڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا

پریانکا چوپڑا فلم’’ بھارت ‘‘میں سلمان خان کیساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی

جمعرات 31 مئی 2018 11:56

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو جھاڑکھنڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو جھاڑکھنڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ ہدایتکار مہیش بھٹ سے پریانکا چوپڑا کی جانب سے ان کی والدہ مدھو چوپڑا نے وصول کیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پریانکا چوپڑا نے اپنے ویڈیو پیغام میں ایوارڈ کیلئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جھاڑکھنڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ حاصل کرنا میرے لئے اعزاز کا باعث ہے۔انہوں نے کہا سری دیوی ہمیشہ میری پسندیدہ اداکارہ رہی ہیں اور انکے نام کا ایوارڈ حاصل کرنا میرے لئے باعث احترام بھی ہے۔ واضح رہے پریانکا چوپڑا فلم’ بھارت ‘‘میں سلمان خان کیساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :