دہشت سے بھرپور فلم ’ٹیل می یور نیم‘ کا نیا ٹریلر

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات مئی 11:56

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) ہالی ووڈہارر تھرلرفلم’’ ٹیل می یورنیم‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔جیسن ڈیون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکے کے گرد گھوم رہی ہے جو بچپن میں پیش آنے والے واقعات کی حقیقت جاننے کی کوشش کرتی ہے اور اس دوران شیطانی طاقتوں کے چنگل میں بری طرح پھنس جاتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں سڈنی سوینی،میڈیسن لنٹ،بروس ڈیویسن،جسیکا بارتھ،میٹ ڈلاس،باربرا گڈسن اور مارک ایشورتھ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ہیتھر ڈیون اور ڈیلن میٹلاک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :