بالی ووڈ فلم ’’زیرو ‘‘رواں سال 21دسمبر کو ریلیز ہو گی

فلم میں میں اداکار شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کریں گے

جمعرات 31 مئی 2018 11:56

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) بالی ووڈ فلم ’’زیرو ‘‘رواں سال 21دسمبر کو ریلیز ہو گی‘فلم کے آخری شیڈول کی عکسبندی امریکی خلائی ادارے ناسا میں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اداکار شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور آر مادھاون ان دنوں امریکا میں فلم ’’زیرو‘‘ کے 45روز پر مشتمل آخری شیڈول کی عکسبندی میں مصروف ہیں اس دوران وہ ناسا میں بھی عکسبندی کریں گے۔ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم ’’زیرو ‘‘میں اداکار شاہ رخ خان،، انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار جبکہ اداکارہ کاجول، سلمان خان،، سری دیوی، رانی مکھرجی، کرشمہ کپور اور عالیہ بھٹ بطور مہمان اداکار شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :