ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ’’انڈر دی سلور لیک‘‘ کانیا ٹریلر جاری کردیاگیا

ی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 22جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

جمعرات مئی 11:56

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم’’’ انڈر دی سلور لیک‘‘کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ڈیوڈ رابرٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھوم رہی ہے جو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی اپنی محبوبہ کو ڈھونڈنے کیلئے جاسوس بن جاتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں اینڈریو گارفیلڈ،ریلے کیوہ،ٹوفر گریس،زوسیا میمٹ،ڈان مک مینس،سمر بشل،گریس وین اور پیٹرک فشلر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔کرس بینڈر اور مائیکل ڈی لیوکا کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 22جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :