آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، منگلا ڈیم میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.181ملین ایکڑ فٹ

جمعرات 31 مئی 2018 12:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد65200کیوسک اور اخرج 60000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد30700 کیوسک اور اخراج30700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد36000کیوسک اور اخراج38000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 24900کیوسک اور اخراج15500کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1387.68 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.017 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1086.20فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.181ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 638.90 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :