نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے یونٹ نمبر2 کونیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا گیا

جمعرات 31 مئی 2018 12:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے یونٹ نمبر2 کونیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے اس سے آزمائشی طور پر پیداوار شروع ہو گئی ہے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق ٹیسٹ رن کے دوران اِس یونٹ نے 185 میگاواٹ تک بجلی پیدا کی ۔ اِس یونٹ کو بتدریج پوری پیداواری صلاحیت یعنی 242 اعشاریہ 25 میگاواٹ تک لے جایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کنٹریکٹ کے قواعد و ضوابط کی رو سے یونٹ نمبر2 کو بھی کمرشل آپریشن سے پہلے ریلائی ایبلٹی ٹیسٹ اور ریلائی ایبلٹی پیریڈ کے مراحل سے گزارا جائے گا ۔ 18 مئی سے نیلم جہلم پراجیکٹ کا یونٹ نمبر3 اپنے 30 روزہ ریلائی ایبلٹی پیریڈ سے گزر رہا ہے اور قومی نظام کو اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق 242 اعشاریہ 25 میگاواٹ بجلی فراہم کررہاہے ۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے اب تک قومی نظام کوتقریباً 9 کروڑ یونٹ بجلی مہیا کی جاچکی ہے ۔بجلی کی یہ مقدار تقریباً ایک ارب روپے آمدنی کے مساوی ہے۔ نیلم جہلم پراجیکٹ کے چاروں یونٹ اِس سال جولائی تک مرحلہ وار مکمل ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :