علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام "فقہ السیرة:اصولی مباحث اور عصری تطبیقات"کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی مذہبی ماہرین کو مدعو کیا جائے گا

جمعرات 31 مئی 2018 12:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف عربی و علوم اسلامیہ "فقہ السیرة:اصولی مباحث اور عصری تطبیقات"کے موضوع پر سیرت پر تیسری دو روزہ عالمی کانفرنس عنقریب منعقد کرے گی۔سنت نبویؐ کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرنے پر اظہار خیال کے لئے ملکی و غیر ملکی تعلیمی اداروں کے مذہبی ماہرین کو مدعو کیا جارہا ہے ،ْ کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کے سکالرز اور فارغ التحصیل طلبہ و طالبات بھی شرکت کریں گے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی طلبہ کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیںاور قرآن و احادیث مبارکہ کی روشنی میں پرامن اور خوشحال زندگی بسر کرنے کے مقصد سے نئی نسل کو تعلیمی پروگرامز اور کانفرنسسز کے ذریعہ حضور پاکؐ کی تعلیمات کی طرف راغب کرنے کے مشن پر ہیں۔

(جاری ہے)

اوپن یونیورسٹی سیرت النبیؐ کے فروغ کے لئے تلسل سے اقدامات کررہی ہے ،ْ سیرت النبیؐ کے فروغ کے لئے اِسی سال دو عالمی کانفرنسسز پہلے ہی منعقد کی جاچکی ہیں جبکہ تیسری عالمی کانفرنس منعقد کرانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے تعلیمات مصطفیٰ ﷺ کے فروغ کے لئے کلیہ علوم اسلامیہ میں "سیرت سٹڈی "کا شعبہ بھی قائم کیا ہے۔ یونیورسٹی نی" سیرت سٹڈیز " پر ریسرچ جرنل بھی شائع کیا ہے جسے وزارت مذہبی امور کی جانب سے 2017کا بہترین تعلیمی اشاعت قرار دینے پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔سیرت سٹڈیز پر بی ایس ،ْ ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے سپیشل تعلیمی پروگرامز تیار کرلئے ہیں ،ْ بی اے لیول پر یونیورسٹی کے سیرت طیبہ کے کورس میں طلبہ کی سالانہ تعداد0 7۔ہزار سے تجاوز کرگئی ہے