سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کے گانے’’اللہ دھائی ہو‘‘ کا ٹیزر جاری

جمعرات 31 مئی 2018 12:11

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کے گانے’’اللہ دھائی ہو‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فلم ’’ریس تھری‘‘ کے گانے’’اللہ دھائی ہو‘‘ کا ٹیزر شئیر کیا ہے، جس میں سلمان خانم جیکولین فرنینڈس ، انیل کپور اور ڈیزی شا دکھائی دے رہی ہیں۔ گانے کو کمپوز جم 8نے کیا ہے، جبکہ گانے کے نئے بول شبیر احمد اور شلوکی لال نے لکھے ہیں۔فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں۔ فلم 15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔