صرف گلیمرس کردار کی وجہ سے فلم کے معیار پرسمجھوتہ نہیں کروں گی، سوارا بھاسکر

جمعرات 31 مئی 2018 12:18

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے کہا ہے کہ صرف گلیمرس کردار ہونے کی وجہ سے کبھی ایساکردار ادا نہیں کروں گی جس پر انہیں فلم کے معیار پرسمجھوتہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوارا بھاسکر نے کہا ہے کہ یہاں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے مجھے نام نہاد گلیمرس کرداروں کی پیشکش کی لیکن ان میں کچھ بھی میری دلچسپی کا عنصر موجود نہیں تھا بلکہ وہ فلم کے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گی یہاں تک کہ چاہے وہ زبردست کمرشل فلم ہی کیوں نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں فلموں کے انتخاب سے ان میں آگاہی پیدا ہوئی ہے کہ انہیں پرفارمنس پر مبنی کرداروں کے انتخاب کی ضرورت ہے۔ اداکارہ سوارا بھاسکر فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ میں دکھائی دیں گی جو کل ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :