امریکی بچے نے بیمار بھائی کے لیے دو گھنٹوں میں چھ ہزار ڈالر جمع کر لیے

ایمرے نامی بچے نے پرانے ٹرکوں کی فروخت کرنے والے بروکرز مارکیٹ میں صرف دو گھنٹے صرف کرکے رقم جمع کرلی

جمعرات 31 مئی 2018 12:25

امریکی بچے نے بیمار بھائی کے لیے دو گھنٹوں میں چھ ہزار ڈالر جمع کر لیے
کیرولائنا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں ایک نو سالہ بچّے نے اپنے بیمار بھائی کی مدد کے لیے لیموں کا جوس فروخت کر کے صرف دو گھنٹے کے اندر 6 ہزار ڈالر کی رقم جمع کر لی۔یہ جواں عزم بچہ اینڈرو ایمرے اپنے چھوٹے شیرخوار بھائی ڈیلن کے علاج کی مد میں ہونے والے اخراجات کے سلسلے میں اپنے والدین کی مدد کرنے کا خواہش مند تھا۔

(جاری ہے)

ڈیلن کریبی کے مرض میں مبتلا ہے جو اپنی نوعیت کا نادر اور ممکنہ طور پر مہلک اعصابی مرض ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایمرے نے گرین وٴْڈ میں پرانے ٹرکوں کی فروخت کرنے والے بروکرز کی مارکیٹ میں دو گھنٹے صرف کیے۔ اس دوران اس نے لیموں کا جٴْوس اور بعض قمیصیں فروخت کیں۔ ان قیمصوں پر ایمرے کے بیمار بھائی کے حوالے سے ٹیم ڈیلن کا لوگو موجود تھا۔ایمرے نے 5860 ڈالر کی رقم جمع کرلی جب کہ فنڈر می ویب سائٹ کے ذریعے پہلے ہی 1300 ڈالر جمع کیے جا چکے تھے۔

متعلقہ عنوان :