کینسر کے مرض میں مبتلا کروڑ پتی جوان علی بنات کی موت نے سب کو افسردہ کر دیا

کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد علی بناے نے اپنی تمام دولت غریبوں میں تقسیم کر دی تھی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 31 مئی 2018 12:06

کینسر کے مرض میں مبتلا کروڑ پتی جوان علی بنات کی موت نے سب کو افسردہ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31مئی 2018ء) غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک کروڑ پتی علی بنات کی کہانی بیان کی ہے اور کہا ہے کہ علی بنات کا تعلق آسٹریلیا سے ہے،اور وہ ایک مسلمان تھے۔علی بنات ایک کروڑ پتی آدمی تھے اور ایک شاہانہ زندگی گزارتے تھے جب کہ ڈیزائنرز کے ملبوسات پہنتے تھے۔اور بڑی بڑی گاڑیوں میں گھومتے تھے۔تین سال قبل علی بنات کو کینسر کا مرض لاحق ہوا جس کے بعد علی بنات کی زندگی بلکل بدل گئی اور انہوں نے اپنی ساری دولت کو غریبوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

گزشتہ روز یہ انسان پرست آدمی اس دنیا سے ہمیشہ کے لیے چلا گیا۔علی بنات کا ایک ویڈیو میں کہنا تھا کہ کینسر کی بیماری مجھے ایک تحفے پر ملی۔علی بنات کی یہ ویڈیو سشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ دنیا بھر میں لوگ علی بنات کی موت پر افسردہ ہیں اور اس کے شروع کیے کام کے لیے بڑھ چڑھ کر عطیات دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ علی بنات آسٹریلیا میں سڈنی میں رہتے تھے،اور ایک کامیاب کاروبار چلا رہے تھے۔

علی بنات کی طرز زندگی ایسا تھا کہ جس کی سب خواہش کرتے ہیں۔لیکن کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد علی بنات کو اس بات کا اندازہ ہو گیا کہ زندگی میں ان تمام چیزوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ڈاکٹروں نے علی بنات کو 7 ماہ کا وقت دیا تھا لیکن اللہ نے علی بنات کو ماہ رمضان میں اپنے پاس بلا لیا۔علی بنات کی بنائی ہوئی تنظیم MATW نے اب تک کئی ممالک میں ہزاروں مسلمانوں کی زندگیاں بدلی ہیں اور ہزاروں مسلمانوں کی مالی مدد کی ہے۔

علی بنات نے خود بھی اپنی تنظیم کے لیے چندہ جمع کرنے کے لیےافریقہ کے کئی ممالک کا دورہ کیا،اور اس تمام رقم کے ساتھ دو بیواؤں کے لیے گھر تعمیر کرنے،600بچوں کے لیے سکول تعمیر کرنے اور ایک چھوٹا سا اسپتال بنانا چاہتے تھے۔دنیا کے تمام مسلمانوں نے علی بنات کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہئے کہا ہے کہ وہ علی بنات کے شروع کیے گئے خیراتی کام کو اسی طرح جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :