سعودی عرب، نامعلوم مسلح افراد نے ٹریفک اہلکار کو قتل کردیا

جمعرات مئی 12:25

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) سعودی عرب میں2 نامعلوم افراد ٹریفک اہلکار کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد سرکاری گاڑی میں فرار ہوگئے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق طائف کے معروف شاپنگ مال کے پاس ڈیوٹی پر مامور ٹریفک اہلکار پر2 نامعلوم مسلح افرا د نے حملہ کیا اس دوران اہلکار کی گن اور سرکاری گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورس نے مفرور افراد کی تلاش شروع کردی۔

بعد ازاں سرکاری گاڑی تلاش کرلی گئی تاہم حملہ آور نہ ملے۔ کچھ دیر بعد مفرور افراد نے طائف کی شاہراہ الستین پر واقع نیشنل گارڈ کے مرکز میں داخل ہو کر وہاں موجود اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ حملہ آوروں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے دوسرے مفرور کی تلاش شروع کر دی ہے۔