میڈیکل انشورنس کے لئے عمر کی حد مقررنہیں، آپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل

جمعرات 31 مئی 2018 12:25

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) سعودی کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل نے کہا ہے کہ نجی ادارے کے ملازمین کی میڈیکل انشورنس کے لئے عمر کی کوئی شرط نہیں، عرب خبررساں ادارے کے مطابق کونسل کے ترجمان یاسر المعارک نے میڈیا کو بتایا کہ نئی انشورنس دستاویز پر عملدرآمد یکم جولائی 2018ء سے شروع ہوگا جس کا ملکی اور غیر ملکی ملازمین پر یکساں اطلاق ہوگا اور اس کے لئے عمر کی حد مقرر نہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اختیاری میڈیکل انشورنس کو منظم کرنے والا کوئی ادارہ نہیں ہے لہذا اختیاری انشورنس کے سلسلے میں متعلقہ ادارہ حد بندی کرسکتا ہے۔ یاسر المعارک نے مزید بتایا کہ یکم جولائی 2018ء سے ماقبل والے میڈیکل انشورنس اختتام کی تاریخ تک موثر رہیں گے۔ کوئی بھی انشورنس کمپنی متعلقہ معاہدہ ختم ہونے کی تاریخ سے قبل اسے کالعدم کرنے کی مجاز نہیں۔ انھوں نے کہا کہ صارفین کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس قانون، لائحہ عمل اور نیا میڈیکل انشورنس پیکیج اچھی طرح سے پڑھیں اور اپنے حقو ق کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور اگر کسی کو کسی طرح کی شکایت یا کوئی بات معلوم کرنی ہو تو ایپلی کیشن اور سماجی رابطہ چینلز کے ذریعے رجوع کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :