کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کو جہنم میں تبدیل کر دیا ہے‘ غلام نبی سمجھی

کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جبر و استبداد کی کارروائیوں پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے

جمعرات 31 مئی 2018 12:25

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی جماعتی حریت کانفرنس نے جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند بند کشمیریوںکی حالت زار اور قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ کشمیر میڈ یا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری غلام نبی سمجھی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے کو جہنم میں تبدیل کر دیا ہے جہاں بھارتی فورسز کے اہلکار لوگوںکو قتل اور معذور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں کو جیلوں، تھانوں اور تفتیشی مراکز میں پہنچا دیا جاتا ہے جبکہ انکے گھروں اور باغات کو بھی سخت توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ غلا م نبی سمجھی نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جبر و استبداد کی کارروائیوں پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔انہوں نے حریت رہنمائوں غلام محمد خان سوپوری اور میر حفیظ اللہ کی مسلسل غیرقانونی نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکاروں نے کولگام میں ایک نوجوان منیب احمد بٹ کو بلاجواز طور پر گرفتار کیا ہے جو انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔