بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ کرنل جموں میں واقع فوجی کیمپ میں پراسرارطورپرمردہ پایا گیا

جمعرات 31 مئی 2018 12:25

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوج کا ایک افسر جموںمیں پراسرار طورپرمردہ حالت میں پایاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی213ٹرانزٹ کیمپ کے 45سالہ لیفٹیننٹ کرنل سنت کابی کیمپ میں بیہوش پایا گیا اور اس کے منہ سے خون بہہ رہا تھا ۔فوری طورپر اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال جموں منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے سنت کابی کو مردہ قراردیا۔ جموں کے تریکوٹہ نگر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او پرویز سجاد کے مطابق مذکورہ فوجی افسرسرطان کے مرض میں مبتلا تھا تاہم انہوںنے کہاکہ کرنل کی موت کی اصل وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :