وفاقی دارالحکومت میں کراٹے کے کھیل کا ٹیلنٹ موجود ہے، اعجاز الحق

جمعرات مئی 12:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجازالحق نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کراٹے کے کھیل کا ٹیلنٹ موجود ہے لیکن سہولیات نہ ہونے سے کھیل کا ٹیلنٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کو سرکاری سطح پر فنڈز نہیں ملتے اور اپنی مدد آپ کے تحت ایسوسی ایشن مختلف ایونٹس میں شرکت کیلئے کراٹے کے کھلاڑیوں کو بیھجتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے پاس کم وسائل ہونے کے باوجود پھر بھی ہمارے کھلاڑیوں نے مختلف ایونٹس میں میڈلز حاصل کر رکھے ہیں جن میں قائداعظم گیمز، بین الصوبائی گیمز، قومی کراٹے چیمپئن شپ اور بین الصوبائی کراٹے چیمپئن شپ شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی ادارے کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :