چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 23 جون سے شروع ہوگی

جمعرات 31 مئی 2018 12:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 23 جون سے یکم جولائی تک ہالینڈ میں کھیلی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں چھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، ہالینڈ، آسٹریلیا، ارجنٹائن، بیلجیئم اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں۔ 23 جون کو پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت، ارجنٹائن کا مقابلہ ہالینڈ سے اور بیلجیئم کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

(جاری ہے)

24 جون کو ارجنٹائن کا مقابلہ بھارت، بیلجیئم کا مقابلہ ہالینڈ اور آسٹریلیا کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ 25 جون کو ریسٹ ہوگی۔ 26 جون کو بیلجیئم اور ارجنٹائن، پاکستان اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔ 27 جون کو آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، 28 جون کو پاکستان کا مقابلہ ارجنٹائن سے، بیلجیئم کا مقابلہ بھارت سے اور آسٹریلیا کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا،29 جون کو پاکستان کا ٹکرائو بیلجیئم سے ہوگا،30 جون کو آسٹریلیا اور ارجنٹائن کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی اور بھارت اور ہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ یکم جولائی کو پوزیشن میچز اور فائنل کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :