اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کا اظہار تعزیت

جمعرات مئی 12:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری اور جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے انٹرنیشنل فٹ بالر اور اسلام آباد کے کوچ حاجی عبدالستار کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔