قومی خواتین ٹیم عالمی جونیئر گالف چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

جمعرات 31 مئی 2018 12:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء)2 رکنی قومی خواتین ٹیم عالمی جونیئر گالف چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ 5 سے 8 جون تک جکارتہ، انڈونیشیاء میں کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

ڈیفنس رایا گالف کلب کی پرکھا اعجاز اور کامرہ گالف کلب کی ہمنہ احمد ملک کی نمائندگی کریں گی جبکہ ٹیم کے ہمراہ زینت عائشہ بطور ٹیم منیجر ہونگی۔