عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں کو استحکام

جمعرات مئی 13:00

عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں کو استحکام
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں کو جمعرات کو استحکام رہا جس کی وجہ اٹلی میں سیاسی صورتحال اور امریکا اور چین کے درمیان پیدا ہونے والی نئی تجارتی کشیدگی ہے۔

(جاری ہے)

سپاٹ گولڈ فیوچر ٹریڈینگ میں1,297 ڈالر فی اونس جبکہ امریکی سونے کی جون کے لئے سپلائی 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1,297 ڈالر فی اونس طے پائی۔چاندی کے سودے 16.40 ڈالر فی اونس،پلاٹنیم کے 901.24 ڈالر فی اونس اور پلاڈیم 981 ڈالر فی اونس پر طے پائے۔پلاٹینیم اور پلاڈیم کے نرخوں میں تین فیصد کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :