بھارت کی ریلائنس انڈسٹریز کا ایران سے تیل کی درآمد روکنے کا فیصلہ

جمعرات 31 مئی 2018 13:00

بھارت کی ریلائنس انڈسٹریز کا ایران سے تیل کی درآمد روکنے کا فیصلہ
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) بھارت کی ریلائنس انڈسٹریز نے ایران سے تیل کی درآمد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریلائنس انڈسٹری جو کہ دنیا کے سب سے بڑے ریفائنریز کمپلکس کی مالک ہے نے ایران کے خلاف امریکا کی طرف سے عائد کی گئی پابندیوں کے تحت ایران سے ستمبر یا اکتوبرسے مزید خام تیل درآمد نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی تصدیق انڈسٹری سے وابستہ ذرائع نے کی ہے۔

(جاری ہے)

ایران کے خلاف عائد کی گئی پابندیاں آئل سیکٹر میں دو وائینڈ ڈائون سیشنز جن میں ایک 6 اگست اور دوسرا 4 نومبر کو ختم ہو رہا ہے سے قابل عمل ہو جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :