عامر خان کی بیٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے بنائی گئی تصویر کو سوشل میڈیا ٹرول کا سامنا

جمعرات مئی 13:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان کو بیٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے بنائی گئی تصویر پر سوشل میڈیا ٹرول کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عامر خان ہمیشہ متنازعہ خبروں سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں بیٹی ایرا خان کے ساتھ پارک میںکھیلتے ہوئے بنائی گئی تصویر اپنے فیس بک اکائونٹ پر شیر کی جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں ہیں جس پر اداکار عامر خان کو سوشل میڈیا ٹرول کا سامنا کرنا پڑا اور اس تصویر پر چند سوشل میڈیا صارفین نے منفی خیالات رکھنے والے صارفین کے جواب میں عامر خان کی حمایت کر دی۔