فلم ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو‘‘ کل ریلیز کی جائے گی

جمعرات 31 مئی 2018 13:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور کی ایکشن پر مبنی فلم ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو‘‘ کل(یکم جون) نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار وکرم ادیتیا موٹوانی کی فلم ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو‘‘ میں اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم کی کہانی ایک نوجوان شخص کے گرد گھومتی ہے جو صحیح کو صحیح اور غلط کو چیلنج کرتا ہے، اس دوران اسے معلوم ہوتا ہے کہاس میں ایسی طاقتیں ہیں جس سے وہ بڑے کام کر سکتا ہے اور عام آدمی سے سپر ہیرو میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ فلم ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو‘‘ کل ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :