فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ اور فلم ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو ‘‘ کل اکٹھے ریلیزکی جائیں گی

جمعرات مئی 13:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ اور اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور کی فلم ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو ‘‘ کل (یکم جون ) اکٹھے ریلیز کی جائیںگی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ششنانکا گھوش کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ میں اداکارہ کرینہ کپور خان، سونم کپور، سوارا بھاسکر، شیکھا تلسانیہ اور سومیت ویاس جبکہ ہدایتکار وکرم ادیتیا موٹوانی کی فلم ’’بھاویش جوشی سپر ہیرو ‘‘ میں اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دونوں فلمیں منفرد موضوعات پر مبنی فلمیں ہیں دونوں فلمیں آج (یکم جون ) ایک ہی دن ریلیز کی جائیں گی جو سونم کپور اور ان کے بھائی ہرش وردھن کپور کی فلمیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :