پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسدادِتمباکو نوشی کا دن منایا گیا

تمباکو نوشی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ،دل کے امراض اور کینسر جنم لیتا ہے‘حکماء

جمعرات 31 مئی 2018 13:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسدادِتمباکو نوشی کا دن منایا گیا۔ تمباکو خواہ کسی بھی حالت میں ہو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے ۔پاکستان میں روزانہ تمباکو نوشی سے 274 افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ عوام ہر سال 35 سی40 ارب روپے کے سگریٹ پی جاتے ہیں۔ تمباکو نوشی سے دل کے امراض کے ساتھ ساتھ گلے کا کینسر ، منہ کا کینسر، جگر کا کینسر بھی جنم لیتا ہے ۔

اس کے علاوہ پھیپھڑوں کے امراض، دمہ ، کھانسی بھی اسی وجہ سے ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس کے راہنمائوں پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض ، پروفیسر حکیم محمد افضل میو، حکیم احمد حسن نوری، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم فیصل طاہر صدیقی، حکیم محمد اسحق،حکیم طاہر نوید جنجوعہ، حکیم محمد ابوبکر، حکیم فاروق حسن، حکیم محمد احمداور ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ طبی مذاکرہ سے خطاب کرے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے ۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسدادِتمباکو نوشی کا دن منایا گیا۔ اور اس کے نقصانات سے آگاہ ہونے کے باوجود ہم خود اپنے ہاتھوں اپنی صحت کو تباہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی سے گلے، سینہ ، پھیپھڑے ، جگر ، دماغ اور دل کے امراض پروان چڑھتے ہیں۔ اس سے بھی خطرناک یہ کہ اب تمباکو نوشی پہلے سے بھی خطرناک حالت ، شیشہ نوشی میں تبدیل ہو چکی ہے۔ جو کہ سگریٹ نوشی سے چار سو گنا زیادہ خطرناک ہے ۔کیونکہ اس میں کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ مختلف فلیور کے ساتھ ساتھ چرس ، افیون اور کوکین بھی استعمال کی جاتی ہے۔ جو کہ زندگی کو دن بدن تباہی کے دہانے کی طرف لے کر جاتی ہے۔