کراچی میں اسٹیج ڈرامہ بحران کا شکار

جمعرات 31 مئی 2018 13:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) کراچی میں اسٹیج ڈرامہ بحران کا شکار ، عمر شریف ، شہزاد رضا ، شکیل صدیقی ، سلومی ،زیبا شہناز ، لالہ رائوف ، ایاز خان جیسے سینئر اداکاروں نے جب سے اسٹیج ڈرامے سے کنار ہ کشی اختیارکی ہے اس وقت سے کراچی کا اسٹیج ڈرامہ بحرانی کیفیت سے دوچار ہے اور طویل عرصے سے کراچی میں اسٹیج ڈرامے پیش کرنے کا سلسلہ ختم ہوتا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم عید الفطر کیلئے متعدد ڈرامہ پروڈیوسر کراچی آرٹ کونسل میں اسٹیج ڈراموں کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔اس ضمن میں سینئر اداکاروں کا کہنا ہے کہ اب کراچی میں اسٹیج ڈرامہ ختم ہوتا جارہا ہے اور نئے آنے والے اداکار اسٹیج کی بجائے اب ٹی وی میں کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور اسی وجہ سے اسٹیج ڈراموں نئے اداکاروں کا فقدان پیدا ہوچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :