امریکہ نے چینی اشیا پر ٹیکس لگائے تو سخت جواب دیا جائے گا، چین

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ بیجنگ میں ٹرمپ انتظامیہ پر جوابا پھٹ پڑیں

جمعرات مئی 13:31

امریکہ نے چینی اشیا پر ٹیکس لگائے تو سخت جواب دیا جائے گا، چین
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) چین نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے چین کے مال پر بھاری محصولات لگانے کے اپنے منصوبوں پر عمل کیا تو وہ اس کا جواب دے گا۔صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ چین کی 50 ارب مالیت کی صنعتی اہمیت کی ٹیکنالوجی پر مبنی اشیا پر 25 فی صد ٹیکس نافذ کرے گا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ بیجنگ میں ٹرمپ انتظامیہ پر جوابا پھٹ پڑیں۔

ہوا نے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے اپنے سابقہ موقف کو تبدیل کر کے بین الاقوامی تعلقات میں اپنی ساکھ گنوا دی ہے۔۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا نے یہ بات زور دے کر کہی کہ بیجنگ تجارتی جنگ میں جانے سے نہیں ڈرتا اور اگر اس پر محصولات لگائے گئے تو وہ پوری قوت سے جواب دے گا۔