اٹلی میں حکومت سازی کے لیے فائیو اسٹار تحریک نے نئی تجویز پیش کر دی

جمعرات 31 مئی 2018 13:37

روم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) اٹلی میں حکومت سازی کے لیے عوامیت پسندوں کی فائیو اسٹار موومنٹ نے ایک نئی تجویز پیش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اس تحریک کے سربراہ لوئیجی دی مائیو نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے قیام کو روکنے کی خاطر ان کی تحریک اور اس ان کا حلیف دائیں بازو کا سیاسی اتحاد متنازعہ سیاستدان پاؤلو ساوونا کے بجائے کسی اور کو وزیر اقتصادیات بنانے پر تیار ہے۔ ملکی صدر سرجیو ماتاریلا نے ساوونا کا نام مسترد کرتے ہوئے کہا تھاکہ وہ یورو زون سے نکلنے کی بات کرنے والے کسی شخص کو ملکی کابینہ میں قبول نہیں کر سکتے۔ ابھی تک دائیں بازو کے اتحاد میں شامل جماعت لیگ کی جانب سے دی مائیو کی اس تجویز پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :