Live Updates

بلدیہ کورنگی کی عید سے قبل فیملی پارکوں کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کرنے کی ہدایت

جمعرات 31 مئی 2018 13:37

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ عید الفطر سے قبل فیملی پارکوں کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جائے یہ بات انہوںنے یونین کمیٹیز کے نمائندوں اور بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی سربراہان کے ہمراہ ضلع کورنگی کے مختلف زونز کادورہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

چیئر مین بلدیہ کورنگی نے عبادت گاہوں اور تجارتی مراکز کے اطراف بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کے افسران کو ہدایت کی رمضان المبارک کے دوران تجارتی مراکز اور اہم شاہراہوں پر صفائی وستھرائی کے کاموں کو رات کی اوقات میں انجام دیا جائے رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران رش کے اوقات میں تجارتی مراکز کے اطراف شاہراہوں پر ٹریفک کے نظام کو رواں رکھنے کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں اس موقع پر چیئر مین سیدنیئرر ضا نے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے ملاقات کی اور اُن سے بلدیہ کورنگی کی جانب سے علاقائی سطح پر جاری ترقیاتی امور اور بلدیاتی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات