تھیلی سیمیا کاخاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، سرپرست اعلی المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی

جمعرات مئی 13:37

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ تھیلی سیمیا کاخاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔المصطفیٰ میڈیکل سینٹر طویل عرصیہ سے تھیلی سیمیاکے بچوں کاعلاج کیاجاتاہے۔ان خیالات کا اظہارانہوںالمصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال میں تھیلی سیمیاکے بچوں کیلئے منعقدہ پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبد الرحیم،عبد الغنی سلیمان،،معین خان،،احمد رضا طیب ،امین آدم جی ودیگر بھی موجودتھے۔ ڈاکٹرحاجی حنیف طیب کا کہناتھاکہ غریب والدین اُن کی بیماری کے علاج کے اخراجات اُٹھانے کی طاقت نہیں رکھتے،المصطفیٰ والدین کے دُکھ درد میں اُن کے ساتھ تعاون کا فرض پوراکررہی ہے،ہردرمندکو بھی اس سلسلے میں بھرپورمددکرنی چاہیے تاکہ ان کا گھر مشکلات سے محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تھیلی سیمیاکے مرض کوروکنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ جن لڑکے ،لڑکیوں کی شادی ہونی ہے وہ شادی سے پہلے اپنا ٹیسٹ کروائیں ۔ اگر دونوں میں ما ئنر تھیلی سیمیا موجود ہوتو ان سے پیدا ہونے والی اولاد میں میجرتھیلی سیمیاہونے کے قوی امکانات ہیں۔انہوںنے کہاکہ شادی سے پہلے لڑکا ،لڑکی کے ٹیسٹ کرانے کا قانو ن تمام اسلامی ممالک میں رائج ہے ،،پاکستان میں یہ قانون کیوں رائج نہیں ہوسکا یہ ہمارے حکمرانوں اور بیورکریٹس کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ ملک بھرکے علماء،مشائخ،دانشورحضرات اورماہرین تعلیم کو تھیلی سیمیاکے مرض کے حوالے سے عوامی شعوربیدارکرنے میں اپنا کرداراداکرناچاہیے۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ المصطفیٰ تھیلی سیمیاکے مریضوں کی اُمید کا مرکز ہے اس مرض میں مبتلابچوں کی زندگیا ں بچانے کے لئے المصطفیٰ کاساتھ دیں۔