پنجاب حکومت جاتے جاتے مہربان

پنجاب حکومت اپنے ملازمین کو کتنے ماہ کی اضافی تنخواہ دے گی، شاندار اعلان کردیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 31 مئی 2018 13:07

پنجاب حکومت جاتے جاتے مہربان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مئی۔2018ء) پنجاب حکومت بھی جاتے جاتےاپنے سرکاری ملازمین پر مہربان ہو گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے ایوان وزیر اعلی کے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔اور پنجاب حکومت کی ایوان وزیراعلیٰ کےملازمین کے لیے الیکشن سے قبل 2 تنخواہیں اضافی دینے کی سمری منظور کر لی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔

اورپنجاب حکومت نے ایوان وزیراعلیٰ کے ملازمین کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے تمام 717ملازمین کو اضافی تنخواہ دینے کی سمری منظور کر لی ہے ۔اورالیکشن سے قبل خادم اعلی کے ملازمین کو نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور خادم اعلی کے ملازمین کو عام انتخابات سے قبل 2 اضافی تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی سمری اب منظور کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے اپنے آخری روزایوان وزیراعلیٰ کے ملازمین کو 2 تنخواہیں دینے کی سمری منظور کی ہے۔

خیال رہے کہ ایوان وزیراعلیٰ میں افسران وملازمین کی تعداد 717 ہے۔یاد رہے کہ وفاق کی طرز پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کو بھی تین ماہ کی اضافی تنخواہ (بنیادی تنخواہ )بطور اعزازیہ دینے کی تجویز پر غور شروع کر دیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تجویز پر ورکنگ کرنے کی ہدایت کر دی تھی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے سرکاری ملازمین کو تین ماہ کی بنیادی اضافی تنخواہ کے نوٹیفکیشن کے بعد صو بائی ملازمین نے بھی احتجاج کرتے ہوئے اسی طرز پر نوٹیفکیشن کا مطالبہ شروع کیا تھا۔جب کہ واپڈا نے بھی عید الفطر پر اپنے ملازمین کو بونس دینے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق واپڈا کے ملازمین عیدالفطر پر ایک تنخواہ کے ساتھ بونس بطور عیدی حاصل کر سکیں گے۔