انتخابات 2018 ،ْالیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین،انتخابی عملے،سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا
غیر ملکی مبصرین کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے کے بغیر انتخابی عمل کے مشاہدے کی اجازت نہیں ہوگی مبصرین میڈیا پر انتخابی عمل سے متعلق اپنی ذاتی رائے کا اظہار بھی نہیں کرسکیں گے ،ْانتخابی عملہ پولنگ اسٹیشن پر وقت کی پابندی کرے گا پولنگ عملہ اپنی ذمہ داریاں مکمل غیر جانبداری سے ادا کرے گا، عملہ ووٹرز، سیاسی جماعتوں، امیدواروں، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور مبصرین کے ساتھ تعصب نہیں برتے گا ،ْ متن
جمعرات 31 مئی 2018 13:37
(جاری ہے)
ضابطہ اخلاق کے مطابق مبصرین کو مکمل سیاسی اور غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور مبصرین ایسی کوئی کارروائی نہیں کریں گے جس سے کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کے حق میں یا مخالفت میں تاثر جائے۔
الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق مبصرین میڈیا پر انتخابی عمل سے متعلق اپنی ذاتی رائے کا اظہار بھی نہیں کرسکیں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ عملے کے لیے 13 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا، جس کے مطابق انتخابی عملہ پولنگ اسٹیشن پر وقت کی پابندی کرے گا۔اس کے علاوہ پولنگ عملہ اپنی ذمہ داریاں مکمل غیر جانبداری سے ادا کرے گا، عملہ ووٹرز، سیاسی جماعتوں، امیدواروں، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور مبصرین کے ساتھ تعصب نہیں برتے گا۔ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ عملہ کسی سیاسی کارروائی یا انتخابی مہم کا حصہ نہیں بنے گا اور کسی جماعت کا بیج یا انتخابی نشان نہیں لگائے گا۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ عملہ رائے دہندگان کے حق رائے دہی کی رازداری کو یقینی بنائے گا اور بزرگ شہریوں، خواجہ سراؤں، حاملہ خواتین اور معزور افراد کو رہنمائی و سہولیات فراہم کرے گا۔انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے بھی 11 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔اس ضابطہ اخلاق کے مطابق ڈی آر او، آر او اور پولنگ عملے کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار مکمل تعاون کریں گے۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق سیکیورٹی عملہ غیر جانبدار رہے گا اور کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کے حق میں یا مخالفت میں کام نہیں کرے گا۔اس کے علاوہ پولنگ کے دوران آر او اور پریزائڈنگ افسر کے تمام قانونی احکامات پر عملدرآمد کریں گے ،ْ تاہم سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشن کی حدود سے باہر یا جس جگہ پریزائڈنگ افسر ان کی تعیناتی کریں گے وہاں موجود رہیں گے۔ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں پریزائڈنگ افسر کے حکم کے بغیر داخل نہیں ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سیکیورٹی اہلکار پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹر کو سہولت فراہم کریں گے اور ووٹرز کو دوستانہ ماحول میسر کرنے میں بھی مدد کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.