ریاض حسین پیر زادہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد ،ْ

وفاقی وزیر کی کھیلوں کے میدان آباد کر نے میں ا فواج کے کر دار کی تعریف کسی کیساتھ زیادتی نہیں کی ،ْوفاقی وزیر کا پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین کیلئے ایک، ایک ماہ تنخواہ بونس دینے کا بھی اعلان

جمعرات 31 مئی 2018 13:46

ریاض حسین پیر زادہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان سپورٹس بورڈ نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی ۔ تقریب میں سابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری ، وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ابو عاکف ، وزارت بین الصوبائی رابطہ کے اعلی حکام ،پاکستان سپورٹس بورڈ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل عارف ابراہیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد خان ، اعظم ڈار ، پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم ، باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل ناصر ٹنگ، کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری محمد سرور ، سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا سمیت شخصیات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ کا کہنا تھا کہ بطور وزیر ان کی کوشش رہی کہ ملک میں کھیلوں کو فروغ دیا جائے ، اپنے دور میں انہوں نے کسی کیساتھ زیادتی نہیں کی جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ میں بہتری کیلئے بہت اقدامات اٹھائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے میں افواج پاکستان نے بڑی قربانیاں دی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر باوجوہ نے بھی کھیلوں کے انٹرنیشنل مقابلوں کے انعقاد کیلئے بھر پور تعاون کی یقین دھانی کروائی جن کی بدولت ملک میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیں ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ملازمین کیلئے ایک، ایک ماہ تنخواہ بونس دینے کا بھی اعلان کیا ۔