آلوکوبیج کے طور پر محفوظ کرنے سے پہلے در جہ بندی کی جا ئے، زرعی ماہرین

جمعرات 31 مئی 2018 13:48

سلانوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء)زرعی ماہرین نے آلو کے کاشت کاروں کوہدایت کی ہے کہ آلو کو بیج کے طور پر محفوظ کرنے سے پہلے ان کی در جہ بندی ضرور کریں تا کہ فصل کا اچھا ریٹ مل سکے ،درجہ بندی کے دورا ن 55ملی میٹر گولائی سے بڑے سائز کے آلوکوبطورخورا ک یعنی راشن کے طور پر مار کیٹ میںفروخت کیلئے علیحدہ کرلیں، 35تا55ملی میٹر گولائی کے آلوجو کہ انڈے کے سا ئز کے برابرہوتے ہیں ا ن کوبطوربیج استعمال کرنے کیلئے الگ کرلیں، کٹ لگے یا رگڑ سے خرا ب ہونے وا لے تمام آلو کی علیحدہ بھرائی کریں، زرعی ماہریں نے کا شت کا روں کو سفارش کی ہے کہ وہ بھرائی سے پہلے آلو سے مٹی صاف کر لیں، ا س کیلئے بہتر اورآسان طریقہ یہ ہے کہ آلو کو زمین سے نکا ل کر ٹوکروں میں بھریں ۔