ٹینڈی کی کا شت کیلئے زرخیزمیرازمین کاانتخاب کریں،زرعی ماہرین

جمعرات مئی 13:48

سلانوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشت کا رٹینڈی کی کا شت کیلئے زرخیزمیرازمین کاانتخاب کریں، کاشت سے قبل زمین کواچھی طرح ہموارکرکے 5سے 10ٹن گوبرکی گلی سڑی کھادفی ایکڑ ڈالیں اورہل چلاکرزمین میںملادیں بعدازاں آبپاشی کردیں ،وترآنے پر کھیت میں2سے 3بار ہل اورسہاگاچلائیں ،زرعی ماہرین نے ٹینڈی کے کاشت کاروں کوسفارش کی ہے کہ وہ فصل کی کاشت جنوری کے آخرسے وسط فروری تک مکمل کرلیں، ٹینڈی کی مختلف اقسام ہیں جبکہ پنجاب میں گول اورناشپاتی اقسام مقبول ہیں، ماہرین نے مزیدکہاکہ کاشت کے وقت زمین میں2سے 3بارہل چلائیں اور3بوری سپرفاسفیٹ اورایک بوری امونیم نائٹریٹ ملاکربھکیردیں اورسہاگاچلائیں، شرح بیج ڈیڑ ھ سے 2کلوگرام فی ایکڑرکھیں ،کاشت کیلئے 2میٹر کے فاصلہ پر نشان لگائیں اور2پٹریوں کے درمیان 50سینٹی میٹرچوڑی نالی چھوڑکرڈیڑھ میٹرچوڑی پٹریاں بنائیں، ان پٹریوں کے دونوں کناروں پر آبپاشی کے بعدجہاں تک پانی کی نمی پہنچ سکے 50سینٹی میٹرکے فاصلہ پربیج 2سے 3سینٹی میٹرگہرے دبائیں۔

متعلقہ عنوان :