انگورہرقسم کی زمین میں کاشت کیاجاسکتا ہے،زرعی ماہرین

جمعرات 31 مئی 2018 13:48

سلانوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2018ء)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ انگورمیں بھرپو رغذائی عناصر مثلاکیلشیم، فاسفورس اورفولاد کے علاو ہ وٹامن اے اور بی موجود ہیں، انگورہرقسم کی زمین میں کاشت کیاجاسکتا ہے،انگورکی کامیاب کاشت کیلئے درمیانی زرخیزہلکی میرااورمناسب مقدارمیںنامیاتی مادہ رکھنے وا لی ز مین موزوں ہے، البتہ کلر اٹھی سیم زدہ بھاری میرازمین انگورکی کاشت کیلے مناسب نہیں کیونکہ ایسی ز مین میں انگورکی بیلوںکوخوابیدگی کی حالت میسرنہیں ہوتی، انگورکی افزائش نسل قلموں کے ذ ریعے کی جاتی ہے، قلمیں ان بیلوں سے حاصل کی جائیں جن کی شاخیں صحت مند اورتواناہوںاورزیادہ سے زیاد ہ پھل دینے کی صلاحیت رکھنے کے علاو ہ ہرقسم کی بیماریوں سے پاک ہو ں۔