سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ایک اور بڑا فیصلہ

وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے نادار کو خط لکھ دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 31 مئی 2018 13:24

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ایک اور بڑا فیصلہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مئی 2018ء) وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے نادرا حکام کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق جب پرویز مشرف کا شنا ختی کارڈ بلاک ہو گا تو اس کے بعد شناختی کارڈ بلاک ہونے سے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک ہو جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے خط خصوصی عدالت کی ہدایت پر لکھا ہے۔ دوسری جانب نادرا حکام کا کہنا ہے کہ خط لکھنے کی اطلاع ملی ہے ابھی تک خط موصول نہیں ہوا۔یاد رہے کہ پرویز مشرف کے بیرون ملک روانگی کے اوپر بھی مخلتف سیاسی جماعتوں کو اعتراض ہوتا تھا،اور مخلتف سیاسی جماعتوں کے رہنما مشرف کی بیرون ملک روانگی پر تنقید کرتے ہیں جب کہ کچھ سیاسی رہنما مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کا ذمہ دار نواز شریف کو سمجھتے ہیں جب کہ نواز شریف کا کہنا ہے کہ مشرف کی بیرون ملک جانے کا فیصلہ عدلیہ کا تھا،ایک بار پارلیمان میں اسی متعلق بحث کرتے ہوئے اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ اس تمام صورتحال میں پارلیمان اور سپریم کوٹ جو مرضی کر لے کسی آمر کے خلاف مقدمہ نہیں چل سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشرف کے مقدمے میں مشرف کی پیشی کے دوران یکدم گاڑیوں کا رخ بدل گیا اور وہ سرکاری محافظوں کے ساتھ ایک سرکاری ہسپتال پہنچا اور سرکاری ہسپتال نے بھی اس کو داخل کر لیا ۔مشرف سرکاری ہسپتال پہنچے, دھرنا جاری رہا, مشرف باہر چلے گئے تو اب پارلیمان کے پاس باہر نکلنے کا کیا راستہ ہے۔ موجودہ حکومت نے بھی خارجہ و داخلہ پالیسیوں اور جنرل مشرف کے معاملہ پر کمپرومائز کیا موجودہ حکومت کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔