ترکی اور یورپی یونین ایک دوسرے کے اتحاد کے بغیر نہیں چل سکتے،ترکی

شام میں امن کیلئے ایران،روس کیساتھ کام کرنا شروع کر دیا،وزیر خارجہ

جمعرات 31 مئی 2018 14:04

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اوگلو نے کہا ہے کہ ترکی کو یورپی یونین کی اور یورپی یونین کو ترکی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اوگلو نے کہا کہ حالیہ دور میں ترکی کو یورپی یونین اور یورپی یونین کو ترکی کی اشد ضرورت ہے،یورپی یونین میں صرف چند ممالک ہی ترکی کی اس بلاک میں شمولیت کیخلاف ہیں،شام میں قیام امن کی خاطرترک حکومت نے روس کیساتھ مل کر کام کرنا شروع کر دیا ہی اور اس میں ایران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ پسند آئے یا نہ آئے لیکن ایران بھی اس معاملے میں ایک اہم ترین فریق ہے۔