چین؛ شنگھائی تعاون تنظیم کے آرٹ فیسٹول کا بیجنگ میں انعقاد

جمعرات مئی 14:04

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2018ء)شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کا آرٹ فیسٹول بیجنگ میں شروع ہو گیا ہے۔گزشتہ روز چینی وزیر برائے ثقافت وسیاحت لو شو کانگ نے آرٹ فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئِے کہا کہ یہ آرٹ فیسٹول شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کیلئے اپنے اپنے ملک کی ثقافت اورفن کا مظاہرہ کرنے،دیگر ملکوں کیساتھ دوستی اور تبادلے کو فروغ دینے کا پلیٹ فارم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آرٹ فیسٹول متعلقہ ملکوں کے عوام کے دلوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا اور شنگھائًی تعاون تنظیم کی ترقی کیلئے بھی خدمات انجام دیگا۔افتتاحی تقریب میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں سے آنے والے فنی طائفوں نے اپنے اپنے ملک کی جانب سے خصوصی پروگرامز پیش کیے۔(آج) جمعہ کو مختلف ملکوں کا رقص شو بھی منعقد ہوگا۔آرٹ فیسٹول کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے فنکاروں اور ثقافتی ورثے کی مشترکہ نمائش اور فن سے متعلق سیمینار سمیت دیگر سرگرمیاں بھی منعقد ہوںگی۔