بنگلہ دیش؛انسداد منشیات کا ملک گیر آپریشن زور و شور سے جاری،مزید 14 سمگلرز ہلاک

جمعرات 31 مئی 2018 14:04

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) بنگلہ دیش میں انسداد منشیات کی ملک گیر مہم کے دوران مزید منشیات کے 14مشتبہ سمگلرزکو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھائی ہفتے قبل شروع کی گئی اس مہم کے دوران اب تک منشیات کا کاروبار کرنے والی120 افراد ہلاک کئے جا چکے ہیں،بنگلہ دیش میں حالیہ مہینوں کے دوران نشے کیلئے میتھ ایمفیٹامین نامی گولیوں کا استعمال بہت بڑھ چکا ہے،جو کئی دیگر منشیات کیساتھ اس ملک میں ہمسایہ ریاست میانمار سے سمگل کی جاتی ہیں۔ بنگلہ دیش میں انسداد منشیات کی اس ملک گیر مہم میں مرکزی کردار جرائم کی روک تھام کیلئے سرگرم ریپڈ ایکشن بٹالین (آر اے بی) نامی فورس کے دستے ادا کر رہے ہیں۔