پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن کل منایا جائے گا

جمعرات 31 مئی 2018 14:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن یکم جون جمعہ کو منایا جائے گاجس کے منانے کا مقصد والدین کی اہمیت اور ان سے محبت کے اظہار کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جس میں مقررین والدین کی اہمیت کے متعلق اظہار خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سال2012ء میںاس دن کو سرکاری سطح پر منانے کی منظوری دی تھی۔یوم والدین کے موقع پر بچے اور نوجوان اپنے والدین کو ان کی تربیت اور دیکھ بھال کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںجبکہ اس دن کی مناسبت سے مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کا مقصد والدین کی اہمیت اور ان کی اولاد کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جاتاہے۔