رومانیہ کے صدر اسٹیٹ پراسیکیوٹر کی برطرفی کا حکومتی فیصلہ تسلیم کریں، عدالتی حکم

جمعرات 31 مئی 2018 14:08

بخار سٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) رومانیہ کی عدالت ترین عدالت نے ملکی صدر کو انسداد بدعنوانی کی نگران اسٹیٹ پراسیکیوٹر لاؤرا کؤویسی کی برطرفی کا حکومتی فیصلہ تسلیم کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے بتایاکہ صدر کلاؤس یوہانِس کو فوری طور پر اس بارے میں ایک متعلقہ دستاویز پر ستخط کر دینا چاہئیں۔ ملکی محکمہ انصاف لاؤرا کؤویسی کا مواخذہ کرنا چاہتا ہے لیکن ریاستی صدر اس کے مخالف ہیں۔ محکمہ انصاف کے مطابق کؤویسی نے اپنی تنقید سے عدالتی شعبے میں اصلاحات کے عمل کو نقصان پہنچایا ہے۔ ناقدین کے مطابق اس خاتون اسٹیٹ پراسیکیوٹر کو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کی کوششوں کی وجہ سے ان کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :